لاہور (بیوروچیف) ایکسائز عملہ اور ایجنٹ مافیا کی ملی بھگت شہریوں کو رجسٹریشن کارڈز اور نمبر پلیٹس ملنا مشکل ہوگئیں، ڈی جی ایکسائز نے رجسٹریشن کارڈ کی پروٹوکول ونڈو بند کرنے کا حکم دے دیا،ڈی جی ایکسائز کی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق ملازمین اور ایجنٹوں کی ملی بھگت کی وجہ سے غیر معمولی تاخیر کا مشاہدہ کیا۔ ایم آر ایز اپنے ڈیلیوری سیکشنز کو چالو کرنے میں بھی ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات ہیں۔ ڈائریکٹر جی ایکسائز نے عوام کو سمارٹ کارڈز اور نمبر پلیٹس کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کی منظوری دی ہے۔جس کے مطابق ہر ڈائریکٹوریٹ وینڈرپاکستان پوسٹ سے سمارٹ کارڈز،نمبر پلیٹس پر مشتمل شپمنٹس،ڈی این وصول کرنے کے لیے ایک فوکل پرسن،آفیسر کو نامزد کرے گا۔ ہر ڈائریکٹوریٹ انسپکٹر کے عہدے سے نیچے نہ ہونے والے افسر کی نگرانی میں فائلوں،سمارٹ کارڈز، نمبر پلیٹس کی بروقت فراہمی کے لیے ایک نمایاں جگہ پر ایک ون ونڈو سلوشن قائم کرے گا۔ہر موٹر رجسٹرنگ اتھارٹی اپنے ڈیلیوری سیکشن کے لیے ایک فوکل پرسن کو نامزد کرے گی تاکہ گاڑی کے مالکان کو فائلوں، سمارٹ کارڈز، نمبر پلیٹس کی بروقت ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔
29