ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی)ایس ایچ او کینٹ محمد سلیم بلوچ نے درابن چنگی کے قریب دوران تلاشی سوزوکی آلٹو کے خفیہ خانوں سے 40کلو سے زائد چرس برآمد کرکے ایک ملزم دھر لیا ‘ مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عبدالرئوف بابر قیصرانی کی ہدایت پر ایس ایچ او کینٹ محمد سلیم بلوچ نے پولیس نفری کے ہمراہ درابن چنگی کے قریب درابن روڈ پر سوزوکی آلٹو نمبر ایم ایل جے 7070کو روکا جس کی ڈرائیونگ ندیم بلوچ ولد ابراہیم سکنہ محلہ عالمشیر سٹی کررہاتھا جس نے سوزوکی آلٹو کو اپنی ملکیت بتایا جس کو مشکوک جان کر پولیس نے پیٹرول ٹیکنی کو چیک کیا تو خفیہ خانہ میں موجود 70پیکٹ چرس برآمد ہوئی جس کا وزن کرنے پر چرس 40.950کلو گرام نکلی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
36