18

گجرات کا ڈویژن ‘ وزیر آباد کا ضلع کا درجہ بحال

لاہور(بیوروچیف)لاہور ہائی کورٹ نے نگران حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے گجرات کا ڈویژن اور وزیرآباد کا ضلع کا درجہ بحال کر دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے پنجاب حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے نگران حکومت کا فیصلہ معطل اور گجرات کا ڈویژن، وزیر آباد کا ضلع کا درجہ بحال کر دیا۔خیال رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی حکومت میں گجرات کو ڈویژن اور وزیر آباد کو ضلع کا درجہ دیا گیا تاہم بعد میں نگران حکومت پنجاب نے یہ نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں