59

گجر یوتھ فورم کے زیراہتمام ، ڈی بی اے کے نو منتخب نائب صدر نعیم فیروز کے اعزا میں تقریب

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گجریوتھ فورم پاکستان اورگجراتحاد فورم کے زیراہتمام سرپرست اعلیٰ چوہدری عبدالحمیدگجرکی زیرصدارت ڈسٹرکٹ بارفیصل آبادکے سالانہ انتخابات میں نائب صدرمنتخب ہونیوالے چوہدری نعیم فیروزگجرکے اعزازمیںعشائیہ دیاگیا جس میں سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شفیق احمدگجر ،سابق صوبائی وزیرچوہدری لطیف نذرگجر اوردیگرنے شرکت کی۔اس تقریب کاسیاست سے کوئی تعلق نہیں۔اس موقع پرنائب صدر بارکااستقبال کیاگیااوراس عزم کااظہارکیاگیاکہ قانون کی بالادستی اورانصاف کی فراہمی میںنعیم فیروزگجربھرپورکرداراداکریں گے۔تقریب سے گجریوتھ فورم نائب صدرچوہدری علی اکبرگجر، سیکرٹری جنرل چوہدری طارق گجر،چیئرمین چوہدری شہباز(یوکے)نے بھی خطاب کیا ۔ نومنتخب نائب صدربارنعیم فیروزگجرنے گجرفورم اورگجراتحادفورم کے عہدیداروں کا شکریہ اداکیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں