38

گرانفروشوں کو 16لاکھ سے زائد کے جرمانے

چنیوٹ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے کہا ہے کہ ماہ جنوری میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے گرانفروشوں کو 16لاکھ 87ہزار روپے کے جرمانے کیے اور 592 دکانداروں کو گرفتاراور 8کے خلاف مقدمات درج کروائے، ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ صارفین کو مقررہ نرخوں پر اشیاء کی دستیابی میں کوئی عذرقابل قبول نہیں،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں وبازاروں میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو چیک اور مقررہ نرخوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کیلئے متحرک ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں