9

گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،218دکانیں سیل،91افراد گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مہنگائی مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاون جاری ہے،ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی 12,666 انسپکشنزکیں ۔ گرانفروشی پر ایک لاکھ 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ،جبکہ 218 دکانیں کوسیل اور 91 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ۔ تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 4ہزار ایک سو 70دوکانوں کو چیک کیا گیا خلاف وزی پر 21ہزار,500 روپے جرمانہ، 82 دکانیں سیل، 81 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اسطرح تحصیل گوجرہ میں 3,531 انسپکشنز، 39,000 روپے جرمانہ، 48 دکانیں سیل، 10 افراد کو گرفتار،تحصیل کمالیہ 2,732 انسپکشنز، 20,000 روپے جرمانہ، 41 دکانیں سیل جبکہ تحصیل پیرمحل 2,233 انسپکشنز، 29,500 روپے جرمانہ، 47 دکانیں سیل کیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا ہے کہ مہنگائی مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ عوام فوری شکایات درج کرائیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فوری کارروائی کریں گے۔ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائیگا۔مصنوعی مہنگائی پیدا کرنیوالوں کیخلاف فوری سخت ایکشن لیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں