31

گرفتاری کے خوف سے اغواء کار 3 سالہ لڑکی چھوڑ گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پکڑے جانے کا خوف’ اغواء کار محنت کش کی تین سالہ بیٹی کو گھر کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے، بچی کے گھر پہنچنے پر اہل خانہ خوشی سے نہال ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق 14جنوری کو تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ 414 گ ب سے محنت کش کی تین سالہ بیٹی آمنہ کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا، بچی کے گھر نہ پہنچنے پر اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کے نوٹس لینے پر تھانہ صدر تاندلیانوالہ پولیس نے مساجد میں اعلانات کرواتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کیا تو اغواء کار ملزمان نے پکڑے جانے کے خوف سے بچی کو گھر کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے، بچی بحفاظت گھر پہنچ گئی، تاہم پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں