فیصل آباد(پ ر) پا کستان پیپلزپارٹی کے رہنما میاں زکریا حسن ڈار نے کہاکہ گزشتہ حکومت کے فیصلوں کے نتائج آج عوام بھگت رہے ہیں ، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ملکی ترجیحات دیکھی جارہی ، حکومت کوشش کرے آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے ،کوئی بھی اس حق میں نہیں کہ ہمیں قرض لینے پڑیں، گزشتہ4 سال انتہائی غلط فیصلے کیے گئے،گزشتہ حکومت کے فیصلوں کے نتائج آج بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے صدر آصف علی زرداری سے متعلق الزامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔
27