25

گزشتہ سال ریسکیو1122ٹوبہ کو مجموعی طور پر 146936کالیں موصول

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ملک محمد امین)ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر میا ں فراز منیر نے گذشتہ سال کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کو گذشتہ سال2023 میں مجموعی طورپر 146936کالیں موصول ہوئیں، جن میں 35634ایمرجنسی کالز ، 23157 معلوماتی کالز، اور 89045 ڈسٹربنگ کالز تھیں ،ریسکیو1122ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیموں نے سات منٹ کے اوسط رسپونس ٹائم کو برقراررکھتے ہوئے سال2023کے دوران 35634 ایمرجنسیز پر ریسپونڈ کیاجن میں 6324ٹریفک حادثات، 24333 میڈیکل،196آگ لگنے کے واقعات، 851 کرائم،04 ڈوبنے، 01 بلڈنگ گرنے اور 3925مختلف ایمرجنسیزڈیل کی ہیں .اسکے علاوہ ریسکیو 1122 ٹو بہ ٹیک سنگھ نے سال 2023میں ٹو ٹل 37756 مریضوں کو مدد فراہم کی۔جن میں 10297 مریضوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور25829 مریضوں کو ہسپتال شفٹ کیا گیااور اس کے علاوہ 987افراد کو سیلابی ایریا سے بھی ریسکیو کیاگیا۔جب کہ ٹوٹل 643مریض مختلف ایمرجنسیزمیں ڈیڈ ہوئے۔ جن میں روڈ ٹریفک حادثات میں 87مریض موقع پر ہی فو ت ہوگئے اور اس کے علاوہ میڈیکل اور دوسری ایمرجنسیزمیں 556مریض ڈیڈ ہوئے۔ اس کے علاوہ ریسکیو1122ٹوبہ ٹیک سنگھ نے پیشنٹ ریفرل سروس کے ذریعے سال 2023 میں 4713مریضوں کو الائیڈ ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ شفٹ کیا جن میں ڈی ایچ کیو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے1609، ٹی ایچ کیو گوجرہ سے 927،ٹی ایچ کیو کمالیہ سے 1243،ٹی ایچ کیو پیرمحل سے 870،آر ایچ سی چٹیانہ سے 15، آرایچ سی سندھیلیا نوالی سے33اور آر ایچ سی رجانہ سے 16 مریضوں کو شفٹ کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں