25

گلبرگ میں تاجر کے بارہ سالہ ملازم نے خود کشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ گلبرگ کے علاقہ اے بلاک میں مقامی تاجر کے 12 سالہ ملازم نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ مکوآنہ کے رہائشی محسن کا 12 سالہ بیٹا علی اسد تقریباً ایک سال سے گلبرگ اے کے رہائشی مقامی تاجر حنان کے گھر میں ملازمت کرتا تھا اور گزشتہ روز علی اسد نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر کمرہ میں جا کر گلے میں کپڑا پھندہ ڈال کر چھت سے لٹک گیا، جب کافی دیر تک باہر نہ آیا تو مقامی تاجر کے اہل خانہ نے جا کر دیکھا تو اس کی نعش چھت سے جھول رہی تھی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گلبرگ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تاہم ابھی تک خودکشی کی وجہ سامنے نہ آ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں