31

گلوکارہ سیلینا گومز کے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کی وجہ سے سامنے آگئی

امریکی گلوکارہ سیلینا گومز نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی وجہ بتادی ہے ۔سیلینا گومز نے اپنی ایک ٹِک ٹاک ویڈیو میں سوشل میڈیا سے وقفہ لینے کا اعلان کیا ہے ۔گلوکارہ کی اس ٹِک ٹاک ویڈیو کو ان کے مداحوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے ۔اس ویڈیو میں سیلینا گومز نے کہا ہے کہ میں اپنے دوستوں اور اپنی زندگی میں آنے والی بہتر تبدیلیوں کے ساتھ بہت خوش ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میری زندگی میں ابھی کیا ہو رہا ہے ، بس میں جو بھی ہوں ٹھیک ہوں اور ایسے ہی بہت خوش ہوں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ میں سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہی ہوں کیونکہ یہ بہت بچکانہ چیز ہے اور میں اب 30 برس کی ہو گئی ہوں اور اب اس سب کے لیے بہت بڑی ہو چکی ہوں۔سیلینا گومز نے ویڈیو کے اختتام میں کہا کہ لیکن میں آپ سب لوگوں سے بہت پیار کرتی ہوں تو میں کچھ عرصے کے اس وقفے کے بعد آپ سب سے دوبارہ ملوں گی۔واضح رہے کہ گلوکارہ کا سوشل میڈیا استعمال کرنے کا تجربہ کچھ اچھا نہیں رہا کیونکہ وہ ماضی میں صارفین کی جانب سے کیے جانے والے تبصروں کی وجہ سے ڈپریشن میں چلی گئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں