10

گلو کاری کا شوق تھا مگر قسمت اداکاری کی جانب لے آئی،شگفتہ اعجاز

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہاہے کہ منافق اور خوشامدی لوگوں سے ڈر لگتاہے اور ایسے لوگوں سے ہمیشہ دور رہنے کی کوشش کرتی ہوں، شوبز کی دنیا میں منافقت کا عنصر شروع سے ہی چلتا آرہا ہے اور وقت کے ساتھ اس میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے گلوکاری کا شوق تھا مگر قسمت مجھے اداکاری کی طرف لے آئی۔ گلوکاری میں مجھے حامد علی بیلا اور اداکاری میں عظمی گیلانی نے بڑا متاثر کیا۔مجھے کڑاہی گوشت اور نمکین گوشت بنانا اداکار عابد علی نے سکھایا، مجھے دیسی کھانے پسند ہیں، گھر میں پنجابی بولتی ہوں اور عام زندگی میں سب سے اردو میں بات کرتی ہوں۔ شگفتہ اعجاز نے کہا کہ جس دور میں ٹی وی پر کام شروع کیا تھا وہ پی ٹی وی کا سنہری دور تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں