47

گلی سے بجلی کی غیر ضروری تاروں کو اُتار لیا جائے

فیصل آباد (پ ر) محلہ ایوب کالونی گلی نمبر7 سابقہ چیئرمین سلیم جٹ والی گلی میں اٹامک انرجی گیارہ ہزار کیبل 20 فٹ کی گلی میں گزرتی ہے، نہ کوئی کنکشن، نہ ہی ٹرانسفارمر اور نہ ہی زیراستعمال میں ہے۔ محکمہ واپڈا نے ایک کھمبے سے دوسرے کھمبے تک تاریں اتار لیں اور دوسرے سے تیسرے کھمبے تک تاریں گیارہ ہزار کیبل نصب ہے جو کہ نیچے گرنے سے جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔ اردگرد مکان تعمیر ہیں، جانی نقصان کا خطرہ ہے، لہٰذا اہل علاقہ کی اپیل ہے کہ تاریں اتار لی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں