لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت کی کابینہ کمیٹی نے فی من گندم کے سرکاری نرخ بڑھانے سے متعلق محکمہ خوراک کی جانب سے بھیجی گئی سمری مسترد کرتے ہوئے فلور ملوں کے لئے 2300 روپے فی من گندم کے سرکاری نرخ مقرر کر دیئے ہیں۔ کابینہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ وہ گندم کے سرکاری نرخ بڑھانے کی اجازت نہیں دے سکتی۔ واضح رہے کہ محکمہ خوراک پنجاب نے کابینہ کمیٹی کو فی من گندم کے نرخ بڑھا کر 3150 روپے کرنے کی سفارش کی تھی
50