25

گندم کی فصل پکنے کو تیار ‘ باردانہ کی عدم فراہمی پر کسان پریشان

سرگودھا (بیوروچیف) پنجاب کے مختلف اضلاع میں ابھی تک باردانہ کی تقسیم کا عمل شروع نہیں ہوا جبکہ کئی اضلاع میں فصل پک کر تیار ہوچکی ہے محکمہ خوراک کی جانب سے باردانہ کی تقسیم کے بعد ہی خریداری کا عمل شروع ہوگا کئی اضلاع میں ابھی گندم کی فصل تیار نہیں ہوئی محکمہ خوراک بھی شاید اسی انتظار میں ہے کہ گندم کی فصل پک جائے تو باردانہ کی تقسیم کا عمل شروع کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد نسیم نے کیا انہوں نے کہا کہ اس سال گندم کی فصل اچھی ہوئی ہے تاہم پنجاب کے کئی اضلاع میں بارشوں کی وجہ سے بروقت گندم کی فصل کی بوائی نہ ہوسکی اس لئے گندم کے سلسلہ میں مشکلات پیدا ہونگی حکومت نے 3900روپے فی من گندم کے نرخ مقرر کئے ہیں اس سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا اگر سیلاب زدہ علاقوں میں گندم کی فصل نہ آئی تو اس کی قیمتیں ان علاقوں میں زیادہ ہونگی میاں محمد نسیم نے کہا کہ بیرون ملک سے گندم درآمد کرنے سے بہتری آسکتی ہے اصل مسئلہ گندم کی منصفانہ تقسیم کا ہے اگر منصفانہ تقسیم ہوئی تو آٹے کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں