34

گندم کی فصل کو گوبھ کی حالت میں پانی ضرور لگائیں

فیصل آباد(پ ر) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا ہے کہ گندم کی فصل کو گوبھ کی حالت میں پانی ضرور لگائیں کیونکہ اس وقت سٹہ پودے کے اندر بن کر نکلنے کے مراحل میں ہوتا ہے اور اگر اس وقت پانی نہ دیا جائے تو سٹے چھوٹے رہ جاتے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ کاشتکار یوریا کھاد کا مزید استعمال نہ کریںکیونکہ سرسبز فصل سست تیلے کے حملے کا باعث بنتی ہے۔اس کے علاوہ کاشتکار گندم کی فصل پر کنگی کاحملہ پر نظر رکھیں۔کنگی کا مرض پھپھوندی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔زرد کنگی کا حملہ پتّوں پر ہوتا ہے اور انتہائی شدید حملہ کی صورت میںسٹّے بھی متاثر ہوتے ہیں۔پودے کے پتوں پر زرد رنگ کے چھوٹے چھوٹے دھبے متوازی قطاروںمیں پوڈر کی صورت پائے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں