42

گندم کی قیمت میں اضافہ پھرسراٹھانے لگا ہے

سرگودھا (بیورو چیف) گندم کی قیمت میں اضافہ پھر سر اٹھانے لگا ہے مختلف اضلاع میں گندم کی قیمت 4200روپے سے بڑھ کر 4600 اور 4800روپے کے درمیان جا پہنچی ہے جس کا خمیازہ عوام کو مہنگے آٹے کی صورت میں بھگتنا پڑیگا ڈالر اور پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے آٹے کی قیمتیں یقیناً بڑھانا پڑینگی ان خیالات کا اظہار فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد نسیم نے کیا انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اشیاء صرف کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے سبسڈی والا آٹا بھی ختم کرنا پڑیگا کیونکہ ملکی خزانہ میں اب اتنی سکت نہیں ہے کہ وہ عوام کو سبسڈی والا آٹا فراہم کرے جب پاکستان پر معاشی بحران کے بادل چھا رہے ہیں ان حالات میں ہر قسم کی سبسڈی ختم کرنا ہوگی تب ہی پاکستان بہتر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں