فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو حالات سے تنگ آ کر گندے نالے میں کودنے والی خاتون کو بچا لیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کینال روڈ کی رہائشی 45 سالہ خاتون نازیہ زوجہ ناصر کا کسی بات پر اہل خانہ سے جھگڑاہو گیا اور وہ گھر والوں سے جھگڑ کر ناراض ہو کر کینال روڈ پر عبداﷲ گارڈن کے قریب گندے نالے میں چھلانگ لگا دی، راہگیروں نے دلدل میں پھنسی خاتون کو دیکھ کر ریسکیو1122 کو اطلاع کی تو ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ خاتون کو نالے سے نکال کر نہلا کر طبی امداد پہنچاتے ہوئے گھر پہنچا دیا۔
27