ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)گنے کی ٹرالیوں کے باعث جھنگ روڑ پینسرہ کے قریب ٹریفک بلاک گاڑیوں کی لمبی قطاریں،دیہاتوں کے اندر سے بھاری ٹریفک گزرنے کے باعث گردوغبار سے شہری پریشان،تفصیلات کے مطابق سدھار بائی پاس سے پینسرہ تک سڑک تعمیر ہونے کے باعث ٹریفک کی آمدورفت ایک ہی طرف سے ہوتی ہے اس ایک طرف پینسرہ کے قریب ڈرائیور گنے سے بھری ٹرالیوں کو سڑک کنارے پارک کر کے سکون کی نیند سوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک کا بلاک رہنا روز کا معمول بن چکا ہے بھاری ٹریفک دیہاتوں میں سے گزرنے کی وجہ سے گردوغبار کے بادل چھائے رہنے سے شہری و مسافر انتہائی مشکلات کا شکار ہیں ٹریفک بلاک رہنے سے بعض مسافر متبادل راستے کی تلاش میں بھٹکتے رہتے ہیں ،شہریوں کا کہنا ہے کہ گنے کی ٹرالیوں کا جھنگ روڑ پر پارک رہنے کا کوئی جواز ہی پیدا نہیں ہوتا ضلعی انتظامیہہ نے ان کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک کی مسلسل بحالی کیلئے گنے کی ٹرالیوں کیلئے کوئی ضابطہ بنایا جائے ۔
