30

گوجرہ’استاد اسلم روڈا فلڈ لائٹس ہاکی ٹورنامنٹ جاری

گوجرہ (نامہ نگار )پاکستان واپڈا نے گوجرہ کو 6ـ0سے با آسانی زیر کر کے پہلے آل پاکستان استاداسلم روڈا رمضان المبارک فلڈ لائٹس ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی،دوسرے میچ میں پاکستان آرمی نے پنجاب رینجرز کو دل چسپ مقابلے کے بعد 3ـ2سے شکست دے کرٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی سمیٹی۔گوجرہ کے انٹر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جاری استاد اسلم روڈا میموریل رمضان ہاکی ٹورنامنٹ کے تیسرے روز مزید دو میچز کھیلے گئے۔ان میچوں کے موقع پربابر عبداللہ،آرگنائزنگ سیکریٹری خاور جاوید،چیف کوآرڈی نیٹر لیاقت بھٹہ،امپائر منیجر ذوالفقار حسین،،مقصود احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔پہلے میچ میں پاکستان واپڈا نے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل گوجرہ کی ٹیم کو ٹینس اسکور6ـ0سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں