گوجرہ(نامہ نگار)راجباہ سے ناقابل شنا خت خاتون کی نعش برآمد ۔معلوم ہواہے کہ سٹی پو لیس گوجرہ کواطلا ع ملی تھی کہ بائی پاس راجباہ کے قریب ایک نامعلوم خاتون کی نعش پڑی ہوئی ہے جس پر پولیس نے اس کی نعش نہر سے نکال کر اپنی تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کر دی اور اس کی شناخت کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔تاحال موصولہ آخری اطلاعات کے مطابق اس کی شناخت نہیں ہو سکی ۔
29