64

گوجرہ ، موٹر سائیکل سوار ڈاکووئوں نے ”ات ” مچا دی

گوجرہ (نامہ نگار) موٹر سا ئیکل سوار ڈا کوئو ں نے مختلف وارداتو ں میں شہریو ں سے لا کھو ں روپے چھین لئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ محلہ نئی منڈی گوجرہ کا محمد کا مرا ن جو معروف الیکٹرونکس کمپنی کا سیل مین ہے پک اپ گاڑی پر مال سپلا ئی کرکے واپس گوجرہ آ رہا تھا کہ پینسرہ روڈ پر تین مو ٹر سا ئیکل سوار ڈا کوئو ں نے گن پوا ئنٹ پر روک لیا اور جا ن سے مار دینے کی دھمکی دے کر 95 ہزار روپے اور موبا ئل فون چھین لیا۔ موچی والا روڈ کے عاطف شہزاد نے موچی وا لا روڈ پر چائے کی دکا ن بنا رکھی ہے جو اپنی دکا ن پر موجود تھا کہ تین موٹر سا ئیکل سوار ڈاکو آ گئے اور گن پوا ئنٹ پر اس کے قبضہ سے ہزارو ں روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے وارداتو ں کی اطلا ع ملنے پر صدر پو لیس و سٹی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں ۔ علاوہ ازیںسمن آباد گوجرہ میںیاسر الیکٹرونکس پر موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوآئے اور دکان میں گھس کرڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور تقیریبا2لاکھ روپے مالیت کے موبائل چھین کر فرارہو گئے سٹی پولیس کو واردات کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں