گوجرہ(نامہ نگار) شدید دھند کے باعث ٹریفک کے دومختلف حادثات میںتین افرادشدید زخمی ہوگئے۔گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔معلوم ہواہے کہ گوجرہ سے کوسٹر فیصل آباد کی جانب جارہی تھی کہ مخالف سمیت سے آنیوالے ٹرک نمبر264آر این آئی کے ساتھ چک نمبر362ج ب کوریاں کے قریب ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیورچک نمبر519گ ب کامحمد طاہر اورشہاب خان سکنہ چک نمبر168ج ب جھنگ شدید زخمی ہو گئے جبکہ جھنگ کا عدنان یوسف اپنی کار نمبر905اے آر کے پر سوار جھنگ سے فیصل آ باد جا رہاتھاکہ نواں لاہور کے قریب مخالف سمیت سئے آنیوالے آئل ٹینکرنمبر052ٹی ٹی اے سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں وہ شدیدزخمی ہو گیا۔جسے فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیاگیا جبکہ گاڑیاں طری طرح سے تباہ ہو گئیں۔ شدید زخمیوں کو طبی امدادکی فراہمی جاری ہے تھانہ نواں لاہور و صدر پولیس گوجرہ مصروف کارورائی ہے۔
