گو جرہ (نامہ نگار) چورو ں نے سکول سے قیمتی ساما ن چوری کرلیا۔ معلو م ہوا ہے کہ گو رنمنٹ ایم سی مڈل سکول کے ہیڈ ماسٹر طا ہر محمود نے تھا نہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے مو قف اختیار کیا ہے کہ نامعلو م چورو ں نے سکو ل کی دیواریں پھلا نگ کر سکو ل کے کمرو ں سے قیمتی، پنکھے، واٹر پمپ و دیگر ساما ن چوری کرلیا اور فرار ہو گئے اطلا ع ملنے پر سٹی پو لیس نے چورو ں کی تلا ش شروع کردی ہے۔
