17

گوجرہ ‘فوڈ اتھارٹی نے غیرمعیاری جوس سپلائی کرنیکی کوشش ناکام بنا دی

گوجرہ ( نامہ نگار ) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فو ڈ اتھارٹی اہلکارو ں نے غیر معیا ری جوس و پا نی سپلا ئی کر نے کی کو شش ناکا م بنا دی ۔ تفصیلا ت کے مطابق فوڈ اتھارٹی آ فیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد فہیم یوسف کو اطلا ع ملی کہ عبدالغفار نا می شخص ہنڈا ئی ڈالہ نمبری 3875 سی اے ڈی پر چک نمبر 281 ج ب دواکھڑی اڈا پر غیر معیاری مضر صحت جوس و پا نی سپلا ئی کر نے کا کا م کرتا ہے جس پر فوڈ اتھا رٹی آ فیسر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھا پہ مار کو ملز م عبدالغفار کو گاڑی سمیت رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا جس کے قبضہ سے مضر صحت پا نی و جوس کی درجنو ںبو تلیں برآ مد کر لیں اور ملز م کو تھا نہ صدر گوجرہ کے حوا لے کردیا اور تحریری طور آ گا ہ کردیا جنہو ں نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آ غاز کردیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں