گوجرہ(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ105و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی120حاجی محمد اسحاق اورپاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ105اسامہ حمزہ کے کاغذات نامزدگی لاہور ہائی کورٹ سے منظور ہو گئے۔قبل ازیں مذکورہ امیدواران کے کاغذات نامزدگی اعتراضات لگنے پر متعلقہ ریٹرننگ آفیسر نے مستردکر دئیے تھے۔کاغذات کی منظوری کے بعددو نوں سیاسی پارٹیوں کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔علاوہ ازیں تحصیل گوجرہ میں 8فروری کو قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو سیٹوں پر ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے انتخابی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکاہے ۔اور ہر امیدوارنے اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں ووٹرزسے رابطہ مہم شروع کر رکھی ہے۔
