گوجرہ(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری چوہدری خا لد جاوید وڑائچ نے کہاہے کہ گوجرہ میں ترقیاتی کام صرف مسلم لیگ ن نے ہی کئے پی ٹی آئی صرف کھوکھلے دعوے اور تختیاں لگاتی رہی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرہ جھنگ روڈکو ڈبل کر نے کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس مو قع پرامیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری عقبہ علی وڑائچ،میاں عمیر حسن سابق کونسلر سمیت دیگر کارکنان مسلم لیگ ن کی کثیر تعدا د مو جود تھی۔خالد جاوید وڑائچ نے کہاکہ انہوں نے گوجرہ کی سڑکوں اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2017میں اربوں روپے کی گرانٹ منظور کر و ائی جو پی ٹی آئی دورمیں ردی کی ٹوکری کی نذر ہوگئی تھی اب ان تمام منصوبوں پر دوبارہ کام کا آ غاز کر دیا گیاہے جس کا سہرا صرف پاکستان مسلم لیگ ن کے سر ہے اور انشاء جلد گوجرہ کوماڈل سٹی بنایا جائیگا اور ایک ماہ کے اندر شہر کی دیگر سڑکوں پربھی کام شروع کر دیا جائیگا انہوں نے کہاکہ وہ صرف تختیان لگانے کے شوقین نہیں ہیں بکلہ عملی طور علاقہ کے عوام کی خدمت کو ترجیح دیتے ہیں اور ان کے دروازے عوام کیلئے دن رات کھلے ہیں کبھی کسی بھی شہری کومایوس نہیں کیا جائیگا۔
40