گوجرہ(نامہ نگار) سابقہ دشمنی پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر362ج ب کا محمد رمضان ٹیکسی کار چلاتا ہے جو اپنے گھر کے قریب کار کھڑی کر کے نیچے اترا تواسی اثناء میںملزمان احسن جمیل، طاہر ایوب، محمد وقاص وغیرہ للکارتے ہو ئے موٹر سائیکلوں پر سوارمسلح ہو کر آگئے اورمحمد رمضان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیااور ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔شدید زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کیاگیا جہاں وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا۔
