34

گوجرہ میں سوئی گیس کی بندش، خواتین کو امور خانہ داری میں مشکلات

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میںسوئی گیس کی بلاجوازبندش نے عوام کو زہنی مریض بنادیا۔ خواتین کوخانہ داری امورسرانجام دینامشکل ہو گیا ۔شہری حلقے سرپا احتجاج بن گئے۔کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔اعلی حکام نوٹس لیں۔ تفصیلات کے مطابق محلہ حفیظ پارک،اکبر پارک ،حیدر پارک سمیت دیگر ملحقہ آبادیوں میں سوئی گیس کی بند ش نے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیاہے ۔گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔گھروں میں خواتین کو گھریلوامورکی انجام میں شدید مشکلات درپیش آرہی ہیں کھانا وغیرہ کی تیاری ناممکن ہو کر رہ گیا۔ حکام کو بار ہا سوئی گیس کی بند ش کے بارے آگاہ کیاگیا مگر افسران کے کانوں پر جون تک نہیں رینگتی۔عوامی حلقوں نے اعلی افسران سے فوری طور پر نوٹس لینے اور اس اہم مسلئہ کوفوری حل کر نے پرزور کا مطالبہ کیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں