گوجرہ(نامہ نگار)مسلح ڈاکوئوں کی راہگیروں سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری رہا، معلو م ہواہے کہ نواحی چک نمبر155گ ب کا ر فیع، بائو وغیرہ چارافراد موٹر سائیکل رکشہ پر سوار شہر سے واپس گائوں جارہے تھے کہ اڈا بشیرآباد کے قریب انہیں موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ان سے ہزاروں روپے کی نقدی وموبائلز لوٹ لئے ،علاوہ ازیں چک نمبر159گ ب کے زاہد حسین کو موٹر سائیکل پر سوار گائوں جاتے ہو ئے گائوں کے قریب ہی مسلح ڈاکوئوں نے روک لیااوراسے ہزاروں روپے کی نقدی وموبائل چھین لیا ۔ڈاکوکامیاب وارداتوں کے بعد موقع سے فرارہو گئے ۔وارداتوںسے صدر پولیس کو آگاہ کر دیا گیا ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔
27