گوجرہ(نامہ نگار) آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکومختلف وارداتوں میں مال وزرچھین کرفرارہو گئے۔معلوم ہواہے کہ مدینہ ٹائون کاعلی رافع شہر سے چک نمبر47گ ب دودھ لینے کی غرض سے موٹر سائیکل نمبر7047ایف ڈی این پر سوارجا رہا تھاکہ چک نمبر367ج ب کے قریب اسے موٹر سائیکل سوار تین نامعلوم ڈاکوئوں نے روک لیا اورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس کا موٹر سائیکل اور قیمتی موبائل لوٹ لیا۔علاوہ ازیں چک نمبر314ج ب کامذمل مقصود موٹر سائیکل پر سوار جا رہاتھاکہ اسے بھی گائوں کے قریب موٹر سائیکل سوارتین ڈاکوئوں نے اسے چک نمبر313ج ب نہر کے قریب اسلحہ کے زور پر روک لیا اوراس سے12ہزارروپے نقدی چھین لی۔جبکہ چک نمبر371ج ب کے قیصر علی کوموٹر سائیکل پر سوار جاتے ہوئے گائو کے قریب روک لیااوراس سے گن پوائنٹ پر45ہزارروپے کی نقدی لوٹ لی، اور کامیاب وادات کے بعد فرارہو گئے ۔تھانہ صدر ،سٹی پولیس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔دریں اثناء تھانہ نواں لاہور میںچک نمبر338ج ب کے مختار حسین کی طرف سے درج کرائے گئے مقدمہ میں موقف اختیار کیاہے کہ اس کے گھر میں سات نامعلوم خود کوFIAملازم ظاہرکر کے مسلح داخل ہو ئے اورگھر سے3لاکھ28ہزارروپے سے زائد کی نقدی،60ہزاروپے مالیتی LCD ،قیمتی طلائی زیورات اور قیمتی موبائل ودیگر سامان چھین لیا۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔
