گوجرہ ( نامہ نگار ) گوجرہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو ہلا ک ایک فرار ہو گیا۔ معلو م ہوا ہے کہ تین مو ٹر سا ئیکل سوار ڈا کو پینسرہ روڈ کی طرف سے ڈکیتی کی واردات کرکے آ رہے تھے کہ چک نمبر 364 ج ب موچی وا لا روڈ پر سٹی پولیس کے ڈوالفن فورس کے اہلکا رو ں سے سا منا ہو گیا جس پر ڈا کوؤ ں نے پولیس اہلکارو ں پر فائرنگ شروع کردی اطلا ع ملنے پر سٹی پو لیس گوجرہ کے ایس ایچ او حاکم علی اور ڈی ایس پی گوجرہ آ فتاب احمد صدیقی بھاری پولیس فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے پولیس کی جوا بی فائرنگ سے دو ڈا کو ہلا ک ہو گئے اور تیسرا فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا ہلا ک ہونیوالوںکی شنا خت چک نمبر 439 ج ب کے علی رحما ن اور چک نمبر 306 ج ب کے سانول کے نا م سے ہوئی ہے پولیس نے نعشیں تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتا ل منتقل کر دیں ،وا ضح رہے کہ مذکورہ ڈا کوؤ ں نے گوجرہ میں نا ن سٹاپ وار داتو ں کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔
