67

گوجرہ میں چوری کی مختلف وارداتیں،عوام مال وزر سے محروم

گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے مختلف وارداتوں میں مال وزر چوری کر لیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر363ج ب کے رانا محمد سہیل کی حویلی مویشیاں کا دروازہ توڑ کر نامعلوم چور اندر داخل ہو ئے اور وہاں سے ایک لاکھ بیالس ہزارروپے مالیتی مختلف سامان چوری کر لیا۔علاوہ ازیں محلہ اسلام پورہ گوجرہ کے محمد رضوان کے گھر کے باہر کھڑا اس کا موٹر سائیکل نامعلوم چوروں نے چوری کر لیا۔دریں چک نمبر298ج ب کے علی حیدر کی کباڑ کی دکان کاچوروں نے شٹر کاٹ کراندر سے 1لاکھ56ہزارروپے مالیتی سامان چوری کر لیا۔جبکہ محلہ شریف پورہ کے وحید وارث کی 80ہزارروپے مالیت کی بکری نامعلوم چوروں نے چوری کر لی۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں