گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جارہا۔معلوم ہواہے کہ احمد پارک کے محمد صدیق نے اپنی موٹر سائیکل اپنے گھر کے باہر کھڑی کی اور خود انف چلا گیا کہ اس دوران نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرارہوگئے ۔علاوہ ازیں ماڈل سٹی گوجرہ کے عمیرمحبوب نے ٹوبہ روڈ پر ٹف ٹائل کی فیکٹری بنا رکھی ہے اس کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور فیکٹری سے ہزاروں روپے مالیت کا واٹر پمپ چوری کر لیا۔دریں اثناء نامعلوم چوروں نے چک نمبر431ج ب سے ٹیوب ویل پر نصب ہزاروں روپے مالیت کا ٹرانسفارمرجبکہ چک نمبر429ج ب کے مظہر خاں کے زرعی رقبہ سے بھی ٹرانسفارمرچوری کر لیے۔اورفرارہو گئے۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
