23

گوجرہ میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ‘ شہری عدم تحفظ کاشکار

گوجرہ(نامہ نگار)نامعلوم چورچار مختلف وارداتوں میں مال وزر چوری کر کے فرارہو گئے۔معلوم ہواہے کہ گڑھ محلہ گوجرہ کے رانا حامد محمود کی ڈجکوٹ روڈ گوجرہ پرواقع فیکٹری میںنامعلوم چور داخل ہو کر کمرہ کے تالے توڑ کروہاں سے پونے دو لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے۔علاوہ ازیں طفیل کالونی گوجرہ کے فاروق احمدکے زیر تعمیر مکان سے نامعلوم چوروں نے تین لاکھ تیس ہزارروپے مالیت کاسریاں،اینٹیں اور دیگر میٹریل چوری کر لیا۔دریں اثنا چک نمبر338ج ب کے محمد احمد یار نے اپنے دو عددقیمتی بکرے اپنے گھر کے صحن میں باندھ رکھے تھے کہ نامعلوم چوروں نے موقع پا کر چوری کر لئے۔جبکہ چک نمبر339ج ب کے طاہر اقبال کے ڈیرہ سے نامعلوم چور ٹیوب ویل سے تیس ہزارروپے مالیتی سامان تاروغیرہ چوری کر کے فرارہو گئے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی ونواں لاہور پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں