20

گوجرہ میں چور ڈاکو سرگرم روزانہ نہتے شہری لٹنے پر مجبور

گوجرہ (نا مہ نگار)چورو ں اور ڈاکوؤ ں نے مختلف وارداتو ں میں لوگو ں کو مال و زر سے محروم کردیا۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 334 ج ب کی شمیم اختر اپنے گھر میں موجود تھی کہ دو مسلح ڈا کو گھر میں گھس گئے اور جا ن سے مار دینے کی دھمکی دے کر دو لا کھ روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے، جبکہ چک نمبر 245 گ ب تلونڈی کے گلزار احمد کی دکا ن کے تا لے توڑ کر ہزارو ں روپے نقدی اور ساما ن کریا نہ چوری کرکے فرار ہو گئے، علا وہ ازیں چک نمبر 243 گ ب کلیا ن پور کی صلاة بی بی گھر میں موجود نہ تھی کہ نامعلو م چورو ں نے تا لے توڑ کر گھر سے سلا ئی مشین، پنکھے وغیرہ و دیگر سا ما ن چوری کرلیا اور فرار ہوگئے،چک نمبر 338 ج ب کے طارق کی غیر مو جودگی میں نامعلوم چو رو ں نے گھر کے تا لے توڑ کر گھر سء ہزارو ں روپے نقدی، طلا ئی زیورا ت و دیگر سا ما ن چوری کرلیا اور فرار ہو گئے اطلا ع ملنے پر تھا نہ صدر و نوا ں لا ہور پولیس نے چورو ں اور ڈا کوؤ ں کیخلا ف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں