6

گوجرہ میں ڈاکوؤں کی وارداتیں جاری،عوام مال و زر سے محروم

گوجرہ (نامہ نگار) گوجرہ میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری رہا۔آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکوئوں نے ڈیرہ پرسوئے شخص کو باندھ کر لاکھوں روپے کے جانور جبکہ راہ گیر سے ہزاروں روپے نقدی وغیرہ چھین لئے۔ڈاکومال وزر چھین کر فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر305ج ب کامحمد بلال اپنے جانوروں کے پاس ڈیرہ پر سویاہواتھاکہ نامعلوم ڈاکوآگئے اور اس کو رسیوں سے باندھ کرلاکھوں روپے مالیت کے 12عدد جانور جبکہ ساتھ والے ڈیرہ سے بھی تین عددجانور چھین کرڈالہ پر لوڈ کر کے فرارہو گئے۔ علاوہ ازیں چک نمبر278ج ب کا جواداپنے موٹر سائیکل پر سوار گائوں آرہاتھاکہ موٹر سائیکل سوارتین نامعلوم ڈاکوئوں نے اس کو اسلحہ کے زور پر روک کر اس سے15ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں