گوجرہ(نامہ نگار)مسلح ڈاکودو مختلف وارداتوں میں گن پوائنٹ پرہزاروںروپے چھین کر فرارہوگئے۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر155گ ب کا زمیندارمصدق حسین اپنے کھیتوں پر پانی لگا کر واپس گھر آرہاتھاکہ راستہ میں اسے دو نامعلوم موٹرسائیکل سوارڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر15ہزارورپے کی رقم لوٹ لی جبکہ معروف واٹرکمپنی کے ڈسٹری بیوٹرعبدالرحمن کا ڈرائیورممتازاور ہیلپرنواز پانی کی سپلائی دینے کیلئے موچیوالہ روڈپر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے چک نمبر354ج ب کے قریب روک کر ان سے35ہزاروپے سے زائد کی نقدی چھین لی۔ اورڈاکوکامیاب واداتوں کے بعد فرارہو گئے ۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ صدرپولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کاعلم نہیں ہو سکا۔علاوہ ازیں نامعلوم چورمختلف وارداتوں میں مال وزر چوری کر کے فرارہوگئے۔معلوم ہواہے کہ شاہ عالم کالونی گوجرہ کے نعمان اشتیاق کی عدم موجود گی میں نامعلوم چورگھر کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہو ئے اور تلاشی لیتے ہو ئے وہاں سے20ہزارروپے نقدی،دو عددموبائل مالیت 38ہزارروپے چوری کرلئے۔علاوہ ازیں شریف پورہ گوجرہ کے محمد سلیم کے گھر کے باہر کھڑے اس کے ڈالہ سے نامعلوم چوروں نے ہزاروںروپے مالیتی بیٹری چوری کر لی۔دریں اثناء نامعلوم چوروں نے چک نمبر46گ ب کے غلام محی الدین کی موٹر سائیکل نمبر7263ایف ڈی ایم مہدی محلہ سے جبکہ چک نمبر352ج ب کے خالد محمد کی موٹر سائیکل نمبر3608ٹی ایس جی سبزی منڈی کے قریب سے اور حسنیہ کالونی گوجرہ کے ڈاکٹر شفقت کی موٹر سائیکل نمبر2144ٹی ایس بی گھر کے باہر سے نامعلوم چوروں نے چوری کر لیں۔اور فرارہوگئے۔
