گوجرہ ( نامہ نگار) گوجرہ میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا،ڈاکو مختلف وارداتوں میں پانچ لاکھ روپے سے زائد کی نقدی وغیرہ چھین کر فرارہو گئے۔متاثرین سراپااحتجاج بن گئے ۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر298ج ب کا رانا ارتضیٰ ٹوبہ روڈ پر اپنے تیل کے کوہلوپر موجود تھاکہ اس دوران ایک موٹر سائیکل پرسوار نقاب پوش تین ڈاکو آگئے اور اندر داخل ہو کرگن پوائنٹ پر 4لاکھ روپے نقدی چھین لی ۔علاوہ ازیں پینسرہ روڈ پر واقع سینٹری سٹورپرتین مسلح ڈاکو آئے اور مالک محمد ثاقب سے سوالاکھ روپے چھین لئے۔ دریں اثناء عزیز پارک کاشہزادا حمداپنے میڈیکل سٹورواقع چک نمبر159گ ب سے واپس گوجرہ آرہاتھاکہ چک نمبر157 گ ب کے قریب اسے نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر 20ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل لوٹ لیا۔ چک نمبر 180 گ ب کا خا لد محمود سے مونگی روڈ پر 180 اڈاپر موٹر سا ئیکل پر سوار ہوکر سینٹری کی دکا ن پر گیا اسی دورا ن دکا ن پر تین مسلح ڈاکو پیدل آ گئے اور اسکے قبضہ سے گن پو ائنٹ پر قیمتی مو بائل فون و موٹر سا ئیکل چھین کر فرار ہو گئے۔جبکہ موچیوالہ روڈ کا عاطف اپنے کریانہ سٹور پر موجود تھا کہ موٹر سائیکل تین نامعلوم ڈاکوآگئے اور دکان میں گھس کر اسلحہ کی نوک پر7ہزارروپے نقدی وسامان وغیرہ چھین لیا۔جبکہ محلہ غازی آباد کے اکرم نے اپنی موٹر سائیکل نمبر7943ایف ڈی ایکس گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چوروں نے چوری کر لیا۔اور کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہوگئے
