84

گوجرہ میں 6ڈاکے ، مزاحمت پر 2افراد زخمی

گوجرہ ( نامہ نگار) گوجرہ میں مسلح ڈکیتی کی وارداتیں زور پکڑگئیں، دوران ڈکیتی مزاحمت پرڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے13سالہ بچے سمیت دو افرادکو فائرنگ شدید زخمی کر دیا۔ڈاکوکامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔پولیس وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی ۔شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔معلوم ہواہے کہ کچا گوجرہ کارہائشی مقامی تاجر عمران ظفر رانجھاشہر سے ریکوری کر کے کار پر سوار واپس اپنے پولٹری فارم پرچک نمبر363ج ب جا رہاتھاکہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ڈاکوئوں نے اس کو اسلحہ کے زور پر روک لیا،اڑھائی لاکھ روپے نقدی چھین لی۔اورمزاحمت پرشدید زخمی کردیا جبکہ دوسری جیب میں موجود چار لاکھ روپے کی رقم محفوظ رہی۔ڈاکوموقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے۔ دوسری واردات میں احمد ٹائون کے جمیل مسیح کے گھر میںنصف درجن ڈاکو داخل ہو گئے جنہوں نے گھر میں موجودلاکھوں روپے مالیت کے5تولے طلائی زیورات،75ہزارروپے نقدی لوٹ لی جبکہ مذاحمت کرنے پر جمیل مسیح کے بیٹے13سالہ ثمیر مسیح پر فائرنگ کر کے شدیدزخمی کر دیا اور ڈاکوکامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے۔شدید زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے ۔تیسری واردات میں6ڈاکوچک نمبر363ج ب کے محمد شاہد کے گھرمیں داخل ہو گئے اوراہل خانہ کو شدید تشددکا نشانہ بناتے ہو ئے ہزاروں روپے نقدی ۔لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،پارچات ،کمبل وغیرہ لوٹ لئے اور فرارہوگئے۔چوتھی واردات میں چک نمبر154 کے عاقب سے ڈاکوئوں نے دس ہزارروپے چھین لئے ۔جبکہ چک نمبر424ج ب کے اختر کی اسلحہ کے زورپر 8عددبکریاں کار میں ڈال کر فرارہو گئے۔جبکہ تھانہ سٹی گوجرہ کے علاقہ غلہ منڈی کے قریب میاں ارسلان مجید اپنی فارمیسی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم ڈاکوآگئے اورفارمیسی میں گھس کر موجود افرادکو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اورقیمتی موبائل چھین لئے، وار داتوں سے تھانہ صدر وسٹی پولیس گوجرہ کو آگاہ کر دیاگیاہے۔واضح رہے کہ گوجرہ میں مسلح ڈکیتی کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے جس سے شہری خوف وہراس میں مبتلا ہو چکے ہیں مقامی سماجی حلقوں نے پولیس کے اعلی حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں