گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں شروع،تھانہ سٹی پولیس نے ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب احمدصدیقی کی سربراہی میں مخبر کی اطلاع پر رچھپال نگرگوجرہ میں کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم ظفر اقبال کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 1200گرام چرس برآمد ہوئی۔علاوہ ازیں شہر موڑ کے قریب سے منشیات فروش صادق امین کوقابو کر کے اس کے قبضہ سے535گرام چرس برآمد کی ۔سٹی پولیس نے گرفتار کئے گئے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔
40