29

گوجرہ پولیس کے منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب چھاپے

گوجرہ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثارکی ہدایت پرگوجرہ پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران دو مختلف مقامات پر چھاپے مار کر بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی۔معلوم ہواہے کہ سٹی پولیس نے ریلوے پھاٹک کے قریب سے کرسچن کالونی کے شاہد رفیق کوقابو کر کے اس کے قبضہ سے 30لیٹر شراب،جبکہ کچا گوجرہ گوجرہ چوک کے قریب سے عدنان ارشدسکنہ کچا گوجرہ کو قابوکر کے اس کے قبضہ سے 9بوتل شراب،مونگی روڈ سے عمران کو قابو کر کے اس کے قبضہ سے نو بوتل شراب دیسی،کبوترانوالہ قبرستان کے قریب سے جلا ل سکنہ چک نمبر371ج ب کو گرفتار کر کے 30لیٹر شراب برآمدکر لی اور ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں