41

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس کے پرنسپل رانا محمد طاہر ریٹائر ہو گئے

گوجرہ (نامہ نگار)گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس کے پرنسپل رانا محمد طاہراپنی ملازمت مدت پوری کر کے ریٹائرہو گئے۔ان کی جگہ پر وفیسر محمد سعید نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔رانامحمد طاہرکے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیااس موقع پر گورنمنٹ مسلم کالج چک نمبر41ج ب کے ریٹائرڈپرنسپل پروفیسرصابر حسین سمیت دیگر مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے ان کی تعلیمی خدمات پر زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیااور انہیں تحائف پیش کئے گئے جس پر رانا محمد طاہر نے شرکاء تقریب کاشکریہ اداکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں