37

گورنمنٹ میونسپل گریجویٹ کالج فیصل آباد میں سالانہ کشمیر ڈے مقابلہ جات

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ میو نسپل گریجویٹ کالج جڑانوالہ روڈ فیصل آباد میں سالانہ کشمیر ڈے مقابلہ جات و یکجہتی کشمیر سیمینار 2023 صدارت پروفیسر محمد اقبال چوہان پر نسپل کالج ہذا نے فرمائی مہمانان خصوصی پروفیسر خالد حسن ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیرزپروفیسر محمد جعفر قمر سیالوی انچارج علمی و ادبی مقابلہ جات کا لج ہذا تھے میزبانی کے فرائض پروفیسر خالد اقبال سندھو سٹاف سیکرٹری نے سرانجام دیئے اور مسلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔پروفیسر ولایت علی صابر نے میڈیا کوریج کا فریضہ سرانجام دیا۔ تلاوت کا شر ف زنیرہ رحمن نے پایا نعت اور ملی نغمہ مسفرہ طارق نے پیش کیئے پروفیسر ڈاکٹر محمد فرید مرزا نے ملی نغمہ اور پروفیسر عثمان علی بیگ اور پروفیسر محمد جعفر قمر سیالوی انچارج علمی و ادبی مقابلہ جات نے آزادی کشمیر کے عنوان پر اپنی لکھی ہوی نظمیں پیش کر کے داد سمیٹیانگریزی تقریر کرتے ہوئے طالبہ ھادیہ فاطمہ نے اور اردو تقریر میں طالبعلم حسن نے اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں