18

گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر3کا تاخیر سے کھلنا معمول

ڈجکوٹ(نامہ نگار)گورنمنٹ پرائمری سکو ل نمبر 3 کا تاخیر سے کھلنا معمول بن گیا ، مصر و ف ترین روڈ پر واقع ہونے سے خطرناک حا د ثے کا خدشہ ہے تفصیل کے مطابق گورنمنٹ پر ا ئمری سکول ہسپتال روڈ اور سیم نہر کے پاس واقع ہے اے ای او کا آفسبھی سکول کے ساتھ منسلک ہے لیکن سکول اکثر تاخیر سے کھلتا ہے اور بچے سڑک کے ارد گرد کھیلتے رہتے ہیں کچھ عرصہ پہلے بھی سکول ہزا کے طلبہ سکول گیٹ کے سامنے ٹریفک حادثہ میں زخمی ہو چکے ہیں تاہم مبینہ طور پر اے ای او کبھی کبھار ہی دفتر اتی ہے اور سکول کے کلاس فور کے ملازمین سکول ہیڈ مسٹرس کے گھر کے کام کاج میں مصروف رہتے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں