35

گورنمنٹ گرلزسکینڈری سکول منڈی صادق گنج میں طالبات کا تعلیم حاصل کرنا مشکل

منڈی صادق گنج (نامہ نگار) گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول میں طالبات کا تعلیم حاصل کرنا مشکل، 12سو طالبات کے لئے صرف 13 ٹیچرز موجود ہیں تدریسی عملہ بھی تعداد زیادہ ہونے کے باعث شدید دبا کا شکار ۔ منڈی صادق گنج شہر اور گردونواح کے سو کے قریب دیہاتوں میں طالبات کے لئے ایک ہی سرکاری ہائر سیکنڈری سکول موجود ہے جس میں تدریسی عملہ انتہائی کم ہونے کے باعث طالبات کے لئے حصول تعلیم انتہائی مشکل عمل ہوتا جا رہا ہے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول منڈی صادق گنج میں اس وقت طالبات کی تعداد تقریبا 12 سو کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ اس سکول میں طالبات کی اتنی بڑی تعداد کے لئے صرف 13 ٹیچرز کا تدریسی سٹاف موجود ہے جس کی جبکہ کہ کسی بھی کلاس کا کوئی سیکشن 80 طالبات کی تعداد سے کم نہیں ہے 40 منٹ کے پیریڈ میں طالبات کو تدریسی عمل سے گزارنا ٹیچنگ سٹاف کے لئے بھی مشکلات کا سبب بن رہا ہے سکول میں چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن آفیسر بہاول نگر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بہاول نگر بھی متعدد بار دورے کر چکے ہیں اس کے باوجود سکول میں ٹیچنگ اسٹاف کی کمی کی طرف نہ تو توجہ دی گئی ہے اور اسے پورا کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں