ساہیوال (بیوروچیف) گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال میں یوم یکجہتی کشمیر کی نسبت سے ایک تقریری مقابلے کا اہتمام کیاگیا۔ شعبہ اردو کے سربراہ پروفیسرڈاکٹر محمدافتخارشفیع نے صدارت کے فرائض سرانجام دیے جبکہ ڈاکٹر ندیم عباس اشرف اور محمد عمران جعفرمہمان خصوصی تھے۔ تاریخ کے محقق محمد عمران جعفر نے کہا کہ جو قومیں ایمان سے اپنے حقوق کا تحفظ کرتی ہیں کامیابی اور ترقی ان کے قدم چومتی ہے۔ کشمیر ایسا اہم مسئلہ ہے،جس کو عدل و انصاف کے تقاضوں کے مطابق حل کیے بغیر دنیا میں پائیدار امن ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کشمیریوں پر گذشتہ75سالوں سے ظلم و ستم کر رہاہے اور کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔
