14

گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول منڈی صادق گنج میں سٹوڈنٹس پر سختیاں

منڈی صادق گنج (نامہ نگار) گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول استاد کا طلبا پر ڈنڈے سے تشدد، ویڈیو موجود ہونے کے باوجود پرنسپل نے کئی روز گزر جانے کے بعد بھی استاد کے خلاف کاروائی نہ کی۔ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول میں تعینات ٹیچر غلام مصطفے کی جانب سے سکول میں ہائر سیکنڈری کے طلبا کی کلاس میں متعدد طلبا کو ڈنڈے سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا جس کی مختلف ویڈیوز بھی موجود تھیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طلبا کو کلاس روم کے اندر لائن میں کھڑا کر کے کس طرح ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس پر ٹیچر غلام مصطفے سے اس تشدد کی وجہ پوچھی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ یہ معمول کی کاروائی ہے جبکہ ٹیچر کی جانب سے طلبا پر تشدد کی ویڈیوز موجود ہونے کے باوجود پرنسپل نے بھی کئی روز گزر جانے کے بعد بھی اس ٹیچر کے خلاف کوئی محکمانہ کاروائی نہ کی اور نہ ہی افسران بالا کو اس واقعے سے آگاہ کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں