24

گٹروں کے ڈھکن چوری کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے

فیصل آباد (پ ر) انجمن تاجران فیصل آباد فیڈریشن اور آٹو پارٹس ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر رانا تجمل وحید ‘سینئر نائب صدر چوہدری محمد اشرف ‘جنرل سیکرٹری شاہد احمد وہرہ ‘حاجی ظہیر احمد ‘میاں سہیل رفیع ‘حاجی اعجاز حسن ‘چوہدری اقبال وزیر ‘میاں خالد محمود اور شیخ محمدطارق نے کہا ہے کہ گٹروں کے ڈھکن چوری کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی نہیں کی جانی تو ڈھکن چوری ہوتے رہیں گے اور لوگ اچانک حادثات سے دوچار ہو تے رہیں گے خصوصاً چھوٹے بچے سب سے زیادہ متاثر ہونگے لہذانسیم صادق جیسے بہترین افسر کو کہا سے لائیں گے اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے مزیدکہا کہ معروف اور بڑی شاہراہوں پر گٹروں کے ڈھکن رکھنے کیلئے کیا نئی حکومت کی ضرورت پڑے گی خصوصاً جیل روڈ اور باقی بڑی سڑکوں پر گٹروں کے ڈھکن کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ متعلقہ شعبہ سویا ہوا ہے اس کو جگانے کیلئے کیا چائینہ سے امداد آئے گی اگر اس ڈیپارٹمنٹ کے لوگ اپنے علاقے کی دیکھ بھال نہیں کر سکتے تو وارڈن حضرات کی ڈیوٹی لگا دی جائے اور متعلقہ افسر کی تنخواہ سے مناسب فیس وارڈن کو دی جائے انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے فوری ایکشن نہ لیا تو آنے والے دنوں میں حالات مزید خراب ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں