15

گٹ والا انڈر پاس کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سوارسلپ ہونے سے زندگی کی بازی ہار گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گٹ والا انڈر پاس کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل سوار سلپ ہونے سے زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تاندلیانوالہ کا رہائشی 43 سالہ محمد امین ولد محمد یعقوب کام کاج کے سلسلہ میں فیصل آباد آیا اور گٹ والا انڈر پاس تا واپڈا سٹی کی طرف جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سلپ ہونے سے گر کر بری طرح زخمی ہو گیا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا، تاہم پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں